ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کرائیں گے،وزیر داخلہ

اسلام  آباد: ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفافی وزیر امین الحق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی اور تین لاپتا کارکنوں کی لاشیں ملنے کی معاملے پربات چیت کی۔

اس موقع پر رانا ثناءاللہ  نے واقعے پر افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، وزیرداخلہ نے معاملے کی آزادانہ کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی تحقیقات  کرائیں گے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت ایکشن لیں  گے۔

واضح رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم کی تین کارکنوں کی  لاشیں ملیں،  جو  کئی سالوں  سے لاپتا تھے۔