کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں افغانستان کے حق میں نعرے اور اشتعال پھیلانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بدھ 14.09.2022 کو ایک شخص فرمان اللہ ولد گل قدم تھانہ چاکیواڑہ کی حدود مرزا آ دم خاں روڈ بہار کالونی لیاری کراچی میں موجود افغانستانی پرچم پرنٹ شدہ قمیض پہن کر افغانستان کے حق میں نعرے لگا رہا تھا
جس سے عوام الناس میں اشتعال پھیل رہا تھا جس کو بر وقت چاکیواڑہ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ الزام نمبر 361/2022 بجرم دفعہ 153A/511 ت پ بر خلاف ملزم بالا قائم کیا گیا
گرفتار شدہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا