عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین کے خلاف ہے۔فائل فوٹو
عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین کے خلاف ہے۔فائل فوٹو

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیاد پر ہوں گے،بل منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل منظورکیا گیا ہے جس کے مطابق انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہوں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوں گے، 25ضلع کونسل اور11میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا، عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کرے گی۔

بل کے مطابق دیہات اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیے گئے، صوبے کے ہر گائوں میں ایک ویلیج پنچائت کونسل ہوگی، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ ہو گی، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، پی ایچ ایز میٹروپولٹین کے میئر کےماتحت ہوں گی۔