ابوجا: (اپ ڈیٹ خبر) برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز جنوب مشرقی ریاست انامبرا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کشتی 85 مسافروں کو لیکر جارہی تھی کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی ۔ کشتی میں سوار 85 افراد میں سے 15 کو بروقت بچا لیا گیا تھا جبکہ10 لاشیں نکالی گئیں۔
نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے ایک بیان میں 76 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ 9 افراد کی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے سیکورٹی حکام کو حفاظتی پروٹوکول پر مکمل عمل کروانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔