کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قبل از وقت انتخابات کرانے کیلیے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
ملائشین وزیراعظم کو امید ہے کہ وہ ان انتخابات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لیے مضبوط مینڈیٹ حاصل کریں گے، اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کرسکیں گے۔
مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظردیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا لیکن ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ، واضح رہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا کرانا لازمی ہیں۔