اسلام آباد( اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں نواز شریف کی پاکستان واپسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف قانونی تقاضے پورے کریں اور واپس آجائیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کو ملنے والی سزاؤں سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو نواز شریف کے پاکستان واپس آنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔