بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

طیارہ گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا, پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

               
October 12, 2022 · بام دنیا

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا اور اس دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔