لندن(اُمت نیوز) انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکی بھارت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارت نے انٹرپول سےگروپتونت سنگھ پنوں کو گرفتار کرکے بھارت کو دینے کی درخواست کی تھی۔
بھارت گروپتونت سنگھ پنوں کے پنجاب میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہ دے سکا جس پر انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکی بھارت کی درخواست مسترد کردی۔
خیال رہے کہ گروپتونت سنگھ پنوں علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس کے رہنما ہیں۔