برازاویل(امت نیوز) جمہوریہ کانگو کے شمال مغرب میں بہنے والے دریائے کانگو میں بحری جہاز ڈوبنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
غرقاب ہوجانے والے بحری جہاز پر درجنوں مسافر سوار تھے جبکہ اس پر مال بھی لدا ہوا تھا۔ جہاز کے ڈوبنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔
اس واقعے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
شبہ ہے کہ یہ بحری جہاز خراب موسمی حالات اور گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے اور بھاری مال برداری کی وجہ سے غرق ہوا۔