لندن(امت نیوز) برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب آئندہ سال 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی۔
بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ تاجپوشی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جو پچھلے ایک ہزار سال سے ایسی تقاریب میں اختیار کیا جاتا ہے۔
بکنگھم پیلس کے مطابق شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی رسم نئے شاہی دور کی علامت ہوگی۔
گزشتہ ماہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد 73 سالہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے لیکن ان کی اور ملکہ کمیلا کی باضابطہ تاجپوشی کی تقریب اگلے سال منعقد ہوگی۔
برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کی تقریب تاجپوشی 1066ء سے ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہو رہی ہے۔
چارلس سوم برطانیہ کے 41 ویں بادشاہ ہیں، وہ ملک کی تاریخ سب سے زیادہ عمر میں تخت نشیں ہونے والے بادشاہ ہیں۔
شاہ چارلس کچھ روایتی رسومات کو کم کرنا چاہتے تھے کیونکہ ملک میں مصارفِ زندگی کا بحران جاری ہے۔
تاہم بکنگھم پیلس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روایتی تقریب کے تمام بنیادی اجزاء برقرار رکھے جائیں گے۔
شاہ چارلس سوم صرف برطانیہ ہی نہیں بلکہ 14 دیگر ممالک بشمول آسٹریلیا، کینیڈا، جمیکا، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیوگنی کے بھی تاجدار ہیں۔
برطانیہ میں 07 سال کے بعد تاجپوشی کی تقریب منعقد ہوگی۔
تاجپوشی کی گزشتہ تقریب جون 1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی ہوئی تھی۔