فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور۔ گاڑی پرفائرنگ سے 4 افراد افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چمکنی میں فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعے کے باعث پیش آیا اور جاں بحق افراد کا تعلق ارمڑ سے ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں ناکے بھی لگا دیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے علاقے اپر کرم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔