امریکہ(اُمت نیوز)امریکی ریاست ورجینیا میں تربیتی پرواز کے دوران زیر تربیت پائلٹ کی غلطی سے سیسنا طیارہ کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 23 سالہ خاتون انسٹرکٹر وکٹوریہ تھیریزی ایزابیل لجنگ مین ہلاک جب کہ تربیتی پائلٹ اور ایک نامعلوم مسافر شدید زخمی ہوگیا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پرواز کے دوران تربیتی پائلٹ نے طیارے کو ایک خطرناک زاویے پر بہت تیز موڑ دیا جس سے سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے کا انجن بند ہوگیا اور طیارہ تقریباً 100 فٹ کی بلندی سے نیو جرسی کے نیوپورٹ ولیمزبرگ ہوائی اڈے پر ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے میں 18 سالہ زیر تربیت پائلٹ اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوئے، لجنگ مین کا تعلق سویڈن سے ہے جس نے کمرشل پائلٹ بننے کا خواب دیکھا تھا اور اس سال کے شروع میں اپنا فلائٹ انسٹرکٹر لائسنس حاصل کرنے سے پہلے ورجینیا کی ہیمپٹن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے مارچ 2021 میں اپنا لائسنس حاصل کیا تھا۔