عمر عبداللہ نے حالات معمول پر ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
مودی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے، مودی حکومت اپنے میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے
October 29, 2022 · بام دنیا
سرینگر(اُمت نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اپنے میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔