ملزم کا کن لوگوں اورکس نیٹ ورک سے رابطہ تھا پتا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو
ملزم کا کن لوگوں اورکس نیٹ ورک سے رابطہ تھا پتا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو

عمران خان کے کنٹینر پرفائرنگ،پولیس اورحساس اداروں کی تحقیقات جاری

لاہور: وزیرآباد  میں پی  ٹی آئی  چئیرمین عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پرفائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق کل 13  افراد زخمی ہوئے جبکہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ وزیرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں،  9 خول پستول اور 2 بڑی  گن کے ہیں، پستول سے زیادہ فائر ہوئے ہیں جبکہ بڑی گن سے کم فائر کئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز  وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام  پر پی ٹی  آئی حقیقی آزادی مارچ  کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی  آئی رہنمائوں سمیت 14 افراد  زخمی ہوگیے جبکہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔