لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں۔
اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ اگر آئی ایس پی آر جاننا چاہتا ہے کہ شہدا اور ادارے کی توہین کیا ہوتی ہے تو وہ موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں کی گئی وہ مشہور تقریر سن لے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ فوج نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت تک نوچ لیا ہے۔
The ISPR statement of yesterday has made unfounded allegations against Imran Khan. He has never spoken against the institution. Infact has always spoken about the need to strengthen the institution. Criticism of individuals should NOT be called criticism of institution
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 5, 2022
انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کہا کہ افراد پر کی جانے والی تنقید کو اداروں پر تنقید قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے ادارے محبت و عزت کے مستحق ہوتے ہیں، لیکن ہر ہر شخص اس عزت و پیار کے مستحق نہیں ہوتا۔