لاہور:پنجاب حکومت نے رمضان شوگر ملز کو چینی کی پیداوار سے روک دیا۔کین کمشنر کی جانب سے رمضان شوگر ملز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ شوگر ملز نہیں چلا سکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز کو چلانے سے روکنے کے بعد پنجاب میں چینی کی پیداوار پر تنازع کھڑا ہو گیا، رمضان شوگر ملز نے10نومبر سے ملز چلانے کا اعلان کیا تھا، رمضان شوگر ملز شریف خاندان کی ملکیت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز جلد چلانے کا مقصد قیمت اور سپلائی کو مستحکم رکھنا تھا، اگر ملیں تاخیر سےچلیں گی تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔