کراچی(اسٹاف رپورٹر)نواب شاہ ایئرپورٹ کا آپریشن بحال کرنے کی کوششیں تیز کردی گئیں ۔سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نوابشاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری ہے ۔ سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق ٹیکسی ویز (بی) اور (سی) کو پانی اور کیچڑ سے پاک کردیا گیاہے ۔ٹیکسی وے (سی) آپریشنز کے لئے دستیاب ہے تاہم ٹیکسی وے (بی) پر آپریشنز کی بحالی کے لئے مزید ایک ہفتہ درکار ہوگا ۔ پی اے ایف اور ضلعی انتظامیہ بھی بحالی کی کوششوں میں شریک رہی ہیں ،
رن وے پر FOD واک کا انعقاد 95%نتائج حاصل کرلیے گئے ،پی اے ایف اور اے ایس ایف نے بھی FOD واک میں شرکت کی ، مٹ MET ابزروٹری کو سیلابی پانی سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں ،ترجمان نے بتایا کہ ایرپورٹ آنے والے کچھ راستوں پر تاحال پانی موجود ہے ۔ائرپورٹ کے کچھ حصوں پر اور اس پاس دو ماہ سے زائد سے سیلابی پانی کھڑا ہے۔تمامNOTAMSکو 08 نومبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔