کراچی (اُمت نیوز)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی( ایم ایس اے) نے پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری کرتے ہوئے 6 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی۔
ترجمان ایم ایس اے کے مطابق پاکستانی سمندر میں غیر قانونی شکار کرنے والے بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو ضبط کیا گیا ہے۔ بھارتی کشتی کروپا پر سوار 6 بھارتی ماہی گیر پاکستان کے سمندر میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کر رہے تھے۔
ترجمان ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ کشتی اور 6 ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Tags latest news latest urdu news