لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ قافلہ آج گجرا ت سے روانہ ہوگا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ گجرات سے دوپہر 1 بجے روانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کا پہلا پڑائو موسیٰ ہائوس نزد گرینڈ سٹی جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں 2 بجے ہوگا جس کی میزبانی مونس الہیٰ کریں، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی مارچ سے 2 بج کر 30 منٹ پرخطاب کریں گے جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ساڑھے 4 بجے ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کاٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر امپورٹڈ حکمرانوں کی ڈگمگاتی کشتی کو بہا لے جائے گا، جوں جوں لانگ اسلام آباد کی طرف بڑھتا جارہا ہے عوام کا جوش و خروش بھی بڑھتا جارہا ہے۔