عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔فائل فوٹو
عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔فائل فوٹو

مریم اورنگزیب کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا۔

فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ممبر اسمبلی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت تعینات کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔