لاہور(اُمت نیوز)سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔
رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے۔ درخواست نجمہ احمد ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے۔
رجسٹرار آفس نے بطور اعتراض درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان 16 نومبر کو اعتراض پر سماعت کریں گے۔
Tags latest news latest urdu news