کراچی:ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ شروع ہو گیا۔
ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمارکے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 222 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 222 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 229 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔