امریکا، ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ، 5افراد ہلاک،18زخمی

امریکا: امریکی شہر کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان پامیلا کاسترو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب  پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں، پولیس  نے جائے وقوعہ  سے ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست لے لیا۔

واقعے کے وقت کلب میں ڈانس پارٹی جاری تھی اورکلب نے اتوار کی شام کو ٹرانس جینڈر ڈے کے سلسلے میں ایک پرفارمنس ایونٹ کا اہتمام کررکھا تھا۔