فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلدیاتی انتخابات۔کراچی وحیدرآباد میں ٹرانسفرو پوسٹنگ پر پابندی

کراچی:محکمۂ تعلیم سندھ نے کراچی اورحیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔

محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمۂ تعلیم سندھ نے ٹرنسفر اور پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے۔