ایشین ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا قرض دیگا
یہ رقم پاکستان میں تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کیلئے استعمال ہوگی۔ اس رقم سے پنجاب میں ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں تربیت دی جائے گی
December 13, 2022 · قومی
اسلام آباد(اُمت نیوز)ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔
اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پاکستان میں تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کیلئے استعمال ہوگی۔
اے ڈی بی کے مطابق اس رقم سے پنجاب میں ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں تربیت دی جائے گی۔