بغداد(امت نیوز)عراق میں تیل کی دولت سے مالا مال شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں اتوار کو سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے پر بم حملے میں کم از کم آٹھ عراقی وفاقی پولیس اہلکار ہلاک اور دوزخمی ہو گئے ہیں۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ بم دھماکہ کرکوک سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع صفرا گاؤں کے قریب ہوا ۔