بھارتی کرکٹرجلتی گاڑی سے خود نکلے،لوگ رقم لوٹ کرفرار

نئی دہلی(امت نیوز)حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اپنی جلتی ہوئی گاڑی سے خود باہر نکلےاور خود ہی ایمبولینس کو فون کیا۔وہاں جمع ہونے والے لوگ ریشبھ پنت کی گاڑی میں موجود رقم لوٹ کر فرار ہوگئے

بھارتی میڈیا کےمطابق ریشبھ پنت کئ گاڑی کواترکھنڈ میں روکڑی کےقریب حادثہ پیش آیا۔ان کی گاڑی مٹی کےایک ڈھیرسےٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کنارے لگی لوہے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ریشبھ پنت شدید زخمی ہوگئے۔لیکن گاڑی کی کھڑکی توڑکرباہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ باہر نکلنے کے بعد انہوں نے خود فون کرکے ایمبولینس بلائی اور پولیس کو بھی فون کیا۔


اس دوران جو لوگ جمع ہوئے وہ کرکٹر کی مدد کرنے کے بجائے ان کی گاڑی میں موجود ایک تھیلے سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔

آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ اس کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی کرکٹر کو ایمبولینس کے عملے نے پہلے مقامی اسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں دیرادون کے میکس اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے