انضمام الحق نے 96رنز پر آؤٹ ہونے کا غصہ کس پر اتارا؟

کراچی(امت نیوز)پاکستانی ٹیم کے بیٹر انضمام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کےآخری روزسنچری سے صرف چار رنز پہلے آؤٹ ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر آتے ہی غصے میں بلا ایک خالی کرسی کو دے مارا
پاکستان کے 206 رنز کے مجموعی اسکور پر 96 رنز کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے امام الحق ایک غیر ضروری اسٹروک کھیلتے ہوئے سودھی کی گیند پر وکٹ کیپر بلینڈویل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی


پویلین لوٹتے ہوئے انہوں نے اپنا بیٹ راستے میں پڑی کرسی پر دے مارا اور غصہ سے سر کو جھٹکتے ہوئے بلے کوبھی زمین پر پھینک دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 27 سالہ امام الحق 3سینچریوں اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سےایک ہزار تین سو بائیس رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا بہترین انفرادی اسکور 157 رنز ہے۔