دیکھناہے ٹیم کو میری ضرورت ہے بھی یا نہیں، محمد عامر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس کے بعد دیکھنا ہے کہ آیا قومی ٹیم کو میری ضرورت ہے بھی یا نہیں

محمد عامر نے مکی آرتھر کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ کہ مکی آرتھر اگر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ  آتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت زبردست رہے گا۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔اب بھی یقینی طور پر کارکردگی بہترین ہوگی۔ یقین ہے کہ نجم سیٹھی کے دور مین پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوگی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کاکہناتھاکہ  سابق چیئرمین رمیز راجہ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں پر دروازے بند کرنے کے حوالے سے کچھ بھی کہیں۔ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ میں لیگز کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ یہ فیصلہ کرنا موجودہ  بورڈ مینجمنٹ کا کام ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو ٹیم کی ضرورت سمجھتے ہیں یا نہیں۔ اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے بعد رمیز راجہ جس قسم کی باتیں کررہے ہیں، وہ انہیں زیب نہیں دیتیں۔  مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجہ پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی