حلقہ بندیوں پر اعتراض کرنیوالے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، سعید غنی

کراچی (اُمت نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراض  کرنے والے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی  کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے
سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی پی کی کامیابی یقینی ہے۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ڈسٹرکٹ لیول پر کام کا جائزہ لیا جارہا ہے، اتوار کو پیپلز پارٹیبلاول ہاؤس چورنگی سے اسٹار گیٹ تک نکالے گی
7 اضلاع میں عہدیداروں کی ڈیوٹیاں یو سی کی سطح پر لگادی گئیں۔