کراچی (اُمت نیوز) سی وی کے ساحل پرڈوبنے والی لڑکی کا پرس مل گیا ہے۔ جب کہ لڑکی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کےساحل سمندر پر پیش آیا ہے، ساحل سمند ر میں لڑکی کے چھلانگ لگانے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے،اندھیرے کے باعث گزشتہ رات ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا
پولیس کےمطابق جس جگہ پر لڑکی نے چھلانگ لگائی تھی وہاںسے پرس ملا ہے، لڑکی کے اہلخانہ سے پرس میں موجود ستاویزات کے ذریعے رابطہ کیا گیا ہے۔
پولیس کہنا ہےکہ لڑکی کے چچا کی موجودگی میں تلاش کا عمل جاری ہے، واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔