آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔

               
January 30, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
بجلی کےنرخ  میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا۔فائل فوٹو

بجلی کےنرخ  میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلیے آج پاکستان پہنچے گا۔

وزارت خزانہ کاکہناہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ 31 جنوری سے 9 فروری تک مذاکرات ہوں گے ،آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی ،آئی ایم ایف وفد توانائی شعبے میں گردشی قرض کی صورتحال کا جائزہ لے گا،آئی ایم ایف مشن معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلیے روڈ میپ کا جائزہ لے گا۔