ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے،فائل فوٹو
ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے،فائل فوٹو

لال حویلی گرا کر دکھاﺅ،شیخ رشید کی للکار

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہاکہ لال حویلی گرا کر دکھاﺅ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا۔

لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ مجھے گرفتار کرنے کا سوچ رہے تھے،میں ایک کال دوں گا، مری روڈ بلاک کر دوں گا۔

ان کاکہناتھا کہ لال حویلی یونیورسٹی کو وقف کر چکا ہوں، لال حویلی گرا کر دکھاﺅ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، بوڑھے ضرور ہو گئے ہیں لیکن لڑائی کا جذبہ ختم نہیں ہوا۔

نے کہاکہ انہوں نے میری 16 وزارتوں کی انویسٹی گیشن کی، ان کو کچھ نہیں ملا،آصف نام کا آدمی راناثنا اللہ کا فرنٹ مین ہے،آصف نام کا آدمی مسئلے پیدا کررہا ہے،ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ، یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ لال حویلی کیلیے سپریم کورٹ تک جائیں گے،عمران خان میرے حلقے میں بھی الیکشن لڑیں گے۔