نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک اور نشست میں اضافہ ہوگیا، نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ،الیکشن کمیشن نے نثار کھوڑوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی ۔