لاہور:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے دورحکومت میں دیے گئے ٹھیکوں کی تحقیقات شروع کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق دور میں خزانے کے غلط استعمال سے متعلق درخواستوں پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز الٰہی کے دور میں دیے گئے تمام ٹھیکوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،وزیراعلیٰ ٹھیکوں کی تحقیقات سے متعلق 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔
صوبائی محکموں کو ریکارڈ ایوان وزیراعلیٰ کو جمع کرانے کی ہدایات کردی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے دیے گئے ٹھیکوں کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔