سیاح دوران برفباری گلیات کے سفر سے گریز کریں۔فائل فوٹو
سیاح دوران برفباری گلیات کے سفر سے گریز کریں۔فائل فوٹو

ایبٹ آباد میں رات سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری

ایبٹ آباد : شہرو گردونواح میں رات سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں 4 سے 5 انچ تک مزید برف ریکارڈ کی گئی۔ گلیات، ٹھنڈیانی اورگردونواح میں برفباری کا نواں اسپیل ہے،

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی برف ہٹانے میں مصروف ہے۔ سیاح دوران برفباری گلیات کے سفر سے گریز کریں۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق متعدد مقامات پر برف کے تودے سڑک پرگرنے کے امکانات ہیں۔