حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔فائل فوٹو
حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد ،پارک میں لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد: ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ایف نائن پارک زیادتی واقعے میں ملوث ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سراغ لگایا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا ،ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیں جو پارک کے گیٹ سے گزرتے نظرآئے ہیں۔ ملزمان واردات کے وقت مسلح بھی تھے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیکٹرڈی بارہ میں خصوصی ناکہ لگایا تو وہاں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق مرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی۔ دونوں ملزمان سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دونوں ملزمان ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے وقوعہ میں بھی ملوث تھے جب کہ ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل میں اشتہاری تھا ۔

واضع رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتارکیا گیا ہے، بتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اقبال جرم بھی کرلیا۔