کارروائی کے دوران افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، فائل فوٹو
کارروائی کے دوران افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، فائل فوٹو

افغان فورسزکی ایف سی چیک پوسٹوں پرفائرنگ،اہل کار زخمی

پشاور: طورخم سرحد پرافغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹوں پرفائرنگ ہوئی، جس میں ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوگیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک ایف سی اہلکار کے زخمی ہونے کے علاوہ کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع  نہیں ملی۔ زخمی ایف سی اہل کارکو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا، جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے اور پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

گزشتہ شام ایک افغان شہری نے مریض کےہمراہ سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، ایف سی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس کردیا، جس پرافغان حکام مشتعل ہوگئے اور افغان سیکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا۔