ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ چیئرنگ کراس پہنچیں گی،فائل فوٹو
ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ چیئرنگ کراس پہنچیں گی،فائل فوٹو

گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی کیا ہے؟

لاہور: پی ٹی آئی نے ۔گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں پلان بی بھی تیارکر لیا ہے۔اگر حکومت نے گرفتاریوں سے انکارکیا تو پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گے۔

عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ تحریک کیا رخ کرتی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال ، سابق صوبائی وزیر مراد راس سمیت 200 کارکنان گرفتاری دیں گے۔

گزشتہ روز  تحریک انصاف سینٹرل پنجاب ونگ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ’جیل بھرو تحریک ‘ پر تفصیلی غورکیا گیا جبکہ صدر لاہور شیخ امتیاز محمود کی جانب سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ چیئرنگ کراس پہنچیں گی۔گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی نے پلان بی بھی تیار کر لیا ہے۔اگر حکومت نے گرفتاریوں سے انکارکیا تو پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گے۔