آڈیو لیکس کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔ آڈیو کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے احکام دیے جائیں۔استدعا

               
February 24, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں  دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی آڈیوز ٹیپ کرکے لیک کی جا رہی ہیں، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔ آڈیو کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے احکام دیے جائیں۔

تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے آڈیو لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کر دی۔