ایران (اُمت نیوز) ایرانی ائیرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران اب بھی سلیمانی کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔
ایرانی جنرل نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران اب امریکی بحری جہازوں کو 2 ہزار کلومیٹرز کے فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔
جنرل حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ ہم نے یورپ کا خیال کرتے ہوئے دوہزار کلومیٹرز کی حد مقرر کی ہے اور امید کرتے ہے کہ اس احترام کے قابل یورپ خود کو ثابت کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے 2020 میں بغداد میں ائیرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل ہونے والے پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔