یہ پریڈ سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے سلامتی کے پیغام کی عکاسی کرتی چلی آرہی ہے۔فائل فوٹو
یہ پریڈ سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے سلامتی کے پیغام کی عکاسی کرتی چلی آرہی ہے۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں خواتین کی پہلی بار فوجی پریڈ میں شرکت

ریاض :سعودی عرب میں خواتین نے پہلی بار فوجی پریڈ فدا میں شرکت کی، جس میں 2 ہزار سے زائد مرد و خواتین شامل تھے۔

سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی فوجی پریڈ "فدا” میں وزارت داخلہ کے 16 سیکیورٹی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 2800 سے زیادہ مرد و خواتین نے شرکت کی۔

پہلی مرتبہ فوجی پریڈ میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ ہتھیاروں سے لیس اور موسیقی سے ہم آہنگ ہو کر خواتین نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ سعودی فوجی پریڈ میں پہلی مرتبہ ’’ آرکسٹرا‘‘ میوزک بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

شرکا نے فوجی نظم و ضبط اور ربط میں انفرادی مہارتیں پیش کیں۔ 7 مختلف پینٹنگز اور میوزیکل پیسز کا جائزہ لیا اوران کی نمائندگی کی ۔ یہ پریڈ سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے سلامتی کے پیغام کی عکاسی کرتی چلی آرہی ہے۔

فوجی پریڈ کا عنوان ’’ فدا ‘‘ رکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج کے یہ سپوت وطن کے لیے اپنی جان فدا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

وزارت داخلہ اور اس کے سیکیورٹی شعبوں نے یوم تاسیس کی تقریب میں وزارت ثقافت کے تعاون سے ’’ فدا‘‘ عنوان کے تحت فوجی پریڈ میں ایک فوجی میوزیکل پرفارمنس کا بھی انعقاد کیا۔