آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو
آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ، قومی اسمبلی کے3 حلقوں میں ضمنی انتخاب سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،علی نواز اعوان اور راجہ خرم نوازکی استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی نے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیاتھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے کہاکہ پہلے کہہ رہے تھے استعفیٰ منظور نہیں کیا، اب کہتے ہیں غلط منظور کیا،کیا آپ نے صرف ان نوٹیفکیشنز کو چیلنج کیا ہواہے؟بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کو بھی معطل کردیا،عدالت نے اسلام آباد میں ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔