فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے نظر بند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر کی نظر بندی کے احکامات معطل کر دیے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکور ٹ نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے۔