حکومت الیکشن پر عدالتی فیصلہ ماننے کی پابند ہے، علی موسیٰ

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن پر عدالتی فیصلہ ماننے کی پابند ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اور ہم الیکشن مہم میں ہیں۔
الیکشن سے متعلق حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے۔
علی موسیٰ گیلانی نے بتایا کہ وہ اپنے خدشات سے متعلق عوام کو آگاہ بھی کر رہے ہیں کہ مردم شماری کے بعد مسائل ہوسکتے ہیں۔