لاہورہائیکورٹ:عمران خان کی درخواست ضمانت واپس کردی گئی

لاہور(امت نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے بھجوائی گئی درخواست واپس کردی گئی  ۔

لاہور ہائیکورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ڈائری برانچ کاعملہ موجود نہیں،نمبرنہیں لگ سکتا، عمران خان کا سیکیورٹی عملہ  درخواست  مرکزی دروازے پر چھوڑ کر واپس روانہ ہوگیا ۔ ایڈووکیٹ اظہرصدیق نےسیکیورٹی عملے کے ذریعے درخواست بھجوائی تھی۔

اس سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست ضمانت توشہ خانہ کیس  میں گرفتاری سے بچنے کیلئے دائر کی گئی