پولیس والے بسترکے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتے،زرداری

کراچی(امت نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے ساتھ بات کرنے سے انکار کاردیا ۔ کہا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاستدان نہیں سمجھتے۔ آصف زرداری کا کہناتھاکہ پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتے۔الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے مگر صورتحال خطرناک ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے،ان کی ہدایات پرعمل کریں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کرے گا اس پرسب لبیک کہیں گے تاہم ابھی بہت اہم فیصلے لینے ہیں، الیکشن سے متعلق دیکھیں گے اکثریت کیا کہتی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔

عمران خان کی مقبولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی مقبولیت غربت کی وجہ سےہے، غربت کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کاسامناہے، سب کوملکی معیشت کے حوالے سے ایک پیج پر ہوناچاہیے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کو وزیراعظم بنادیا،وہ جو کہتے ہیں مانتا ہوں، میاں صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کوساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے،میاں صاحب کیلئے بھی یہ آسان نہیں۔

سابق صدر نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتے

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی ان کا اپنامسئلہ ہے، پرویزالہٰی نےکسی کے فون پراپنامستقبل داؤپرلگایا، نیب اورکاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔