کراچی (اُمت نیوز)اپنے انتقال کی خبر پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں اس وقت تندرست اور خیریت سے ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے بارے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر غلط پھیلائی گئی ہیں۔میں پی پی پی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کررہا ہوں۔
اپنے ویڈیو بیان میں سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں اور صحت یاب ہوں۔کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی موجود تھا۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں