کمالیہ،ڈمپر اور رکشہ کے درمیان تصادم،1 جاں بحق

کمالیہ ( اُمت نیوز ) کمالیہ میں ڈمپر ور رکشہ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں پیش آیاد ہے۔ حادثے کےنتیجے میں 1جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کمالیہ میں چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے
جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔