کراچی(اُمت نیوز) پولیس افسر کو زخمی کرنے والا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ ملزم اور پولیس کے درمیان تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں پیش آیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ملزم کا تعلق ہے.جس کی شناخت عبدالرحیم عرف پی آئی اے کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم عزیر بلوچ گروپ کے نام پر سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتیں کرتا تھا،ملزم پولیس کو قتل، پولیس مقابلوں اور اقدام قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔